حیدرآباد،16/اگست (ایس او نیوز/ایجنسی) آندھرا پردیش کے سری ستیہ سائی ضلع کی2 سالہ بچی کے حلق میں مونگ پھلی کا دانہ پھنس جانے سے کے نتیجہ میں ددم گھنٹ سے موت ہوگئی۔
کرناٹک کے وسنت پور سے تعلق رکھنے والی نینا سری کے والد ہنومان اپنے ارکان خاندان کے خاندان کے افراد کے ساتھ سری ستیہ سائی ضلع کے نالہ چیروو منڈل میں رشتہ دار کے گھر آئے تھے۔
ان کی 2 سالہ بیٹی مونگ پھلی کا دانہ کھانے کی کوشش کی۔ اسی دوران یہ دانہ اس کے حلق میں پھنس گیا۔
اس واقعہ کے ساتھ ہی لڑکی کو کدری کے ایک پرائیویٹ اسپتال منتقل کیاگیاجہاں کے ڈاکٹروں نے مشورہ دیا کہ اسے سرکاری اسپتال لے جایا جائے کیونکہ اس کی حالت تشویشناک ہے۔
سرکاری اسپتال کے ڈاکٹروں نے اس بچی کو معائنہ کے بعد مردہ قراردیااور کہا کہ دم گھٹنے سے بچی کی موت ہوئی ہے۔